: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
شام،15فروری(ایجنسی)جنگ زدہ ملک شام کے شہر اعزاز میں بچوں کے ہسپتال اور اسکول سمیت چند دوسرے مقامات پر کیے گئے میزائل حملوں میں کم از کم چودہ افراد کی ہلاکت ہوئی ہے۔ ہسپتال کو امدادی تنظیم ڈاکٹرز وِد آؤٹ بارڈرز کا تعاون بھی حاصل ہے۔ یہ میزائل روسی فضائیہ
نے داغے تھے۔ اعزاز کا شہر ترک سرحد کے قریب باغیوں کے کنٹرول میں ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق کم از کم پانچ میزائل شہر کے وسط میں واقع ایک بچوں کے ہسپتال پر فائر کیے گئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق ہلاک شدگان کی تعداد میں اضافے کا قوی امکان ہے۔ یہ بھی معاوم ہوا ہے کہ شہر کے جنوب میں ایک ریفیوجی مرکز پر بھی میزائل داغا گیا۔